Advertisement
Advertisement

نیوز بریف

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے  سب انسپکٹر کے قتل پراظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔  لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح افراد نے پولیس سب انسپکٹر کو گولیوں سے بُھون دیا۔ سب انسپکٹر ارشد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں...

معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما افضل تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ پارٹی قائد نواز شریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، افضل تارڑ کی وفات ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا افضل تارڑ موسموں کی...

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ جس پر متھیرا نے بتایا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر...

پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

ریاض: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے عالمی معیشت کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، کورونا سے سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا...

ہم پلکیں کیوں جھپکاتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

کیا آپکو معلوم ہے کہ ہم پلکیں کیوں جھپکاتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پلکیں جھپکنے سے ہمیں آنکھوں سے دکھائی دینے والے مناظر کی تفصیلات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پلکیں جھپکنے سے ہمارے دماغ کو کسی منظر کی مجموعی تفصیلات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے لوگوں کی آنکھوں کی حرکات کو ٹریک کیا، جبکہ کمپیوٹر ماڈلز اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا۔ محققین...

9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں، 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام...

ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جانے کا سوچ رہے ہیں، حکومت نے مستحق خواتین کی مدد کے لیے نقد رقم کا انتظام کیا ہے، خواتین چاہتی ہیں انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس...

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے آئی فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاس کیز کے تحت صارفین کے لیے واٹس ایپ پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کرنا ممکن ہو جائے گا۔ پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن...

بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے پر بیوی نے اپنے ہی شوہر کو قتل کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا ارادہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان خوب لڑائی ہوئی جس پر بیوی نے اپنے بھائیوں کو شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔ خاتون کے...

گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور  سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا جب کہ سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز سے متعلق اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور جنوبی افریقا  کے سابق بلے باز گیری...

ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور

عراقی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں اب ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرنے والوں کو 10 سے 15 سال تک سزا ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراقی پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے بل میں ٹرانسجینڈرز سے متعلق بھی شق شامل ہے کہ انہیں بھی جرم کے ارتکاب پر 1 سے 3 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔ پاس کئے گئے قانون کے تحت عراق میں ہم جنس پرستی، جسم فروشی،...

ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا۔ رپورٹس کے مطابق مطابق ایکس اور اس کے ماہرین یوٹیوب کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں اور اس سے متعلق ایلون مسک نے بھی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کی جانب سے ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی ویژن کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے بعد اسے موبائل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔ ابتدائی طور...

معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

عراق کے معروف ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو فائرنگ کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں انکی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر...

اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ نعیم ہاشمی نے اداکاری کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا، لاہور میں اسٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، ان کی سب سے پہلی فلم ’’دیوانے دو‘‘ تھی۔ انہوں نے 50 کی دہائی میں ولن جبکہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا۔ نعیم ہاشمی کی فلموں میں ’’چھوٹی بیگم‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’دروازہ‘‘، ’’ایاز‘‘، ’’بنارسی ٹھگ‘‘ اور ’’بابل‘‘ کے نام شامل ہیں، نعیم ہاشمی نے...

معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ کرشنا مکھری جی نے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اداکارہ کرشنا مکھری جی نے کہا کہ میں انتہائی برے وقت سے گزر رہی ہوں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے مشکلات کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں افسردہ اور پریشان تھی، میرا دل روتا تھا جب میں خود کو اکیلا محسوس کرتی تھی اور یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب میں نے اپنا آخری شو ’شبھ...

سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر صوبے بھر میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ سستی روٹی کی فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے خلاف جنگ جاری ہے۔ آج لاہور میں 1321 مقامات کی چیکنگ اور 1217 مقامات پر سستی روٹی دستیاب ہے۔ اب تک 104 مقامات پر خلاف ورزیاں، 42 مقدمات جبکہ 31 گرفتاریاں ہوئیں۔ روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 لاکھ 37 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔  

یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے بھارت کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو ورلڈکپ کے لیے ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ یوراج سنگھ نہ صرف 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے بلکہ وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ کی...

حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

چینی برآمد کی اجازت اور ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فل الحال چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے تاہم حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری...

پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں صرف پنجاب کی حکومت آپکو کام کرتی نظر آئے گی۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میری قیادت کا اعتماد ہے کہ اتنی بڑی ذمہ داری مجھے دی ہے، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میری جماعت کے علاوہ ہر حکومت نے میڈیا پراجیکٹس کے فنڈز...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، اسلامی ترقیاتی بینک اپنی گولڈن جوبلی منارہا ہے، ادارے کے طور پر آئی ایس ڈی بی...