Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیازکے ایسے فائدے جنہیں آپ کے لئے جاننا ضروری ہے

Now Reading:

پیازکے ایسے فائدے جنہیں آپ کے لئے جاننا ضروری ہے
Advertisement

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 دنیا بھرمیں پیاز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں تاہم تمام ہی پیاز صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ کم کیلوریز لئے اس حیرت انگیز سبزی میں پوٹاشیم،  وٹامن بی چھ اور سی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

پیاز ایک سبزی ہے جو سال بھر دستیاب ہوتی ہے یہ گھروں میں ہفتوں تک تازہ رہ سکتی ہیں تاہم اسے آلو کے قریب نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ آلو سے نمی خارج ہوتی رہتی ہے جو پیاز کو خراب کر سکتی ہے۔

یہاں پر اس ورسٹائل سبزی کے حیرت انگیز فائدے بیان کیے جارہے ہیں جنہیں آپ کے لئے جاننا نہایت ضروری ہے۔

پیاز کھائیں دل کی صحت بڑھائیں

Advertisement

پیاز کو غذا میں شامل رکھنا دل کو توانا بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اس میں پولیفینول نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو توازن میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے خصوصاً گہرے رنگ کی پیاز میں یہ کیمیکل وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے تحقیق کے مطابق ایسی پیاز جس میں آنسونہیں آئیں امراض قلب سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ کریں

پیاز مدافعتی صحت بڑھانے، سوزش سے بچانے اور دیگر کئی امراض کے لئے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہیں پیاز بیماریوں اور فری ریڈیکل سے تحفظ دینے والے صحت بخش خواص سے بھری ہوتی ہے۔ جو جسم میں خلیوں کی ٹھوٹ پھوٹ کی مرمت اور ان کی حفاظت میں مددکرتے ہیں۔ پیاز فلیونائیڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ طاقت ور ترین اینٹی آکسیڈینٹ ہیں جو  ہلکے رنگ کی نسبت گہرے رنگ کی پیاز میں زیادہ پایا جاتا ہے یہ اندرونی سوزش کو کم کرنے اور فری ریڈیکل سے بچانے، مضبوط مدافعتی نظام کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔

  کینسر سے تحفظ فراہم کرے

ایک تحقیق کے مطابق گہرے رنگ کی پیاز کئی طرح کے کینسر کے خلیات کوکم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ہیں اس کی وجہ پیاز میں موجود اینتھوسائنین نامی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے، ساتھ ہی اس میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو ٹیومر کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر